بھٹکل:4/جنوری (ایس او نیوز) مرڈیشور سمندری ساحل کے سروے نمبر 2اور محکمہ بندرگاہ کی زمین پر موجود غیرقانونی دکانوں اور ٹائلیٹ کو نکال باہر کرنے کی مانگ لے کر مرڈیشور دھکیل گاڑی فلاح وبہبودی سنگھ کے ممبران نے اے سی کو میمورنڈم سونپا۔
مرڈیشور سروے نمبر 2کی سرکاری زمین محکمہ تحصیل کے ملازمین کو رہائش مہیا کرنے کے لئے مختص کردہ زمین ہے۔ یہاں غیر قانونی طورپر دکانیں، بیکری ، کپڑے کی دکان، پان شاپ اور ٹائلیٹ کی تعمیر کرتے ہوئے بیوپار کیا جارہاہے، جس کے نتیجے میں ساحل کا ماحول آلودہ ہورہاہے، اس سے قبل محکمہ بندرگاہ کی زمین پر موجود دھکیل گاڑیوں کو نکال باہرکیا گیا تھا، باقی جو دکانیں ہیں انہیں بھی نکال باہر کرنے کا میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سنگھ کے صدر وینکٹ رمن نائک، وینکٹیش ہری کانت، وشنو ہیراڑی ، پدماوتی نائک، لکشمی نائک، سچن مڈیوال وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل اے سی کی غیر حاضر میں تحصیلدار گریڈ 2 میستا نے میمورنڈم حاصل کیا۔ خیال رہے کہ صرف 2دن پہلے ماہی گیر سنگھ کی طرف سے بھی سروے نمبر 2پر میلے کے دوران دکانیں لگانےپر پابندی عائد کرنے کی مانگ لے کر اے سی کو میمورنڈم دیا گیا تھا۔